کراچی ۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم پاکستان اور کرکٹ ٹیم کے چمپئن کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ہندوستانی ٹیم کو ہر جگہ شکست دی لیکن اب وہ ٹیم ہماری ٹیم سے بہتر ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا فنڈ کے لیے احساس ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جب ان سے کرکٹ میں سب سے زیادہ بیچین کرنے والوں اور حریف کھلاڑیوں سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے وقتاً فوقتاً اپنے آپ کو بطور سوپر اسٹار ثابت کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جیت تب ہی حاصل ہوتی ہے، جب کھلاڑی میں خود اعتمادی پیدا ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ماضی میں ہندوستانی ٹیم کو ہر میدان میں شکست دی۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ ٹاس کے لیے میدان میں جاتے تھے تو ہندوستانی کپتان کے چہرے پر پریشانی دکھائی دیتی تھی۔ ماضی میں ہندوستانی ٹیم کو ہر جگہ شکست دی لیکن اب ہندوستانی ٹیم پاکستانی ٹیم سے بہت بہتر ہوچکی ہے۔