ماضی کے مقبول ٹی وی سیرئیل ’رامائن‘ کا کل سے دوبارہ آغاز

   

نئی دہلی27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے لوگوں کے لئے ‘رامائن’ سیریل کل سے پھر نشر کرنے جا رہی ہے ۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات اور نشریات پرکاش جاوڈیکر نے جمعہ کے روز صبح ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ۔ مسٹر جاوڑیکر نے کہا کہ عوام کے مطالبے پر کل سنیچر 28 مارچ سے دوردرشن کے قومی چینل پر رامائن کا سیریل دوبارہ نشر کیا جائے گا ۔ پہلی قسط صبح 9 بجے سے شروع ہو جائے گی اور دوسرا قسط رات 9 بجے شروع ہو گی ۔ واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور لوگ گھر سے ہی کام کر رہے ہیں ۔