نئے اسٹور کا اسدالدین اویسی ایم پی کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (پریس نوٹ) ملک میں گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کے سرکردہ ریٹیل چین، مالابارگولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے 3 ستمبر کو شاہ علی بنڈہ چارمینار، حیدرآباد میں اس کے نئے شوروم کا آغاز کیا گیا۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ایک گلوبل جیولر ہے جس کے10 ممالک میں 280 سے زائد اسٹورس ہیں۔ یہ اس برانڈ کا علاقہ چارمینار میں پہلا اسٹور ہوگا۔ اس اسٹور کا افتتاح رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے کیا۔ اس موقع پر مالابار گروپ مینجمنٹ ٹیم ممبرس مسٹر او اشہر منیجنگ ڈائرکٹر۔ انڈین آپریشنس اور مسٹر سراج پی کے، ریٹیل ہیڈ (ریسٹ آف انڈیا)، کسٹمرس اور بہی خواہوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 8100 مربع فیٹ پر پھیلے ہوئے اس نئے اسٹور پر یہ اقسام کے ڈیزائنس کے زیورات کا وسیع کلکشن واجبی قیمت پر دستیاب ہے۔ اس اسٹور پر سونا، ڈائمنڈ، پلاٹینم اور قیمتی نگینوں میں دلہنوں کیلئے خصوصی زیورات، روایتی زیورات روزانہ استعمال کے زیورات پیش کئے جارہے ہیں۔ اس شوروم پر مالابارگولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے مشہور سب برانڈس کے ہینڈیکڈ ڈیزائنس بھی پیش کئے جارہے ہیں۔ مالابار گروپ چیرمین مسٹر ایم پی احمد نے کہا کہ ’’چارمینار کے قریب شاہ علی بنڈہ میں ہمارا نیا اسٹور شروع کرتے ہوئے ہم خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ہر نئے اسٹورکا آغاز کرنے میں ہمارا مقصد ہمارے کسٹمرس کی ہر ضرورت کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ ہمارے اسٹورس پر کسٹمرس کو خریداری کا ایک اچھا تجربہ ہوتا ہے جہاں ہر موقع کیلئے موزوں ڈیزائنس کے زیورات کو ایک وسیع تر رینج دستیاب ہے۔ ہم حیدرآباد کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں ان کی خدمت کا موقع مل رہا ہے‘‘۔ ’ون انڈیا۔ ون گولڈ ریٹ‘ اس برانڈ کی امتیازی پیشکش ہے جس سے ملک بھر میں سونے کی قیمت یکساں ہوتی ہے۔ گروپ کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے سلسلہ میں مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے یہ اعلان کیا کہ وہ اس اسٹور سے ہونے والے منافع کا 5 فیصد اس علاقہ میں مختلف فلاحی کاموں کیلئے اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کیلئے مختص کرے گا۔