حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے اپنے مہدی پٹنم کے اسٹور پر 6 تا 13 ستمبر 2023 ڈائمنڈ شو کا آغاز کیا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے مینجمنٹ ٹیم ممبرس ، گاہک اور بہی خواہاں کی موجودہ میں اس کا آغاز کیا گیا ۔ ہیرے کے زیورات کی خصوصی نمائش و فروخت میں عروسی زیورات کے علاوہ روزمرہ پہننے ، تقاریب میں پہنے جانے والے نیکلس کے علاوہ مردانہ زیورات اور پلاٹینم کے زیورات کے شاندار کلکشنس انتخاب کے لیے رکھے گئے ہیں ۔ ’ ایک انڈیا ، ایک سونے کی قیمت ‘ ( ون انڈیا ون گولڈ ریٹ ) کی خصوصی مہم کے تحت گاہکوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ شادی بیان کی پیشگی خریدی کی اسکیم کے اعلان کے ساتھ برانڈ جس میں سونے کے تحفظ کی پیشکش گاہکوں کو مختصر 5 فیصد کی ادائیگی پر کی گئی ہے ۔ جملہ خریدی کی رقم کا 5 فیصد ادا کرنا ہوگا ۔ مالا بار کے ہندوستان ، برطانیہ ، امریکہ ، سنگاپور اور جی سی سی میں زائد از 325 شورومس موجود ہیں ۔۔