مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس زندگی کی خوبصورتی کو منائیے

   

مائن ڈائمنڈ شو ، مہدی پٹنم 5 جنوری 2022 تا 10 جنوری 2022
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : دنیا کے چند اہم ترین جویلریز کے برانڈ میں سے ایک مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے اپنے مہدی پٹنم میں واقع اسٹور مائن ڈائمنڈس شو کا انعقاد کیا ۔ اس وقت مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس انتظامیہ ٹیم کے ارکان ، گاہک اور دیگر خیر خواہ موجود تھے ۔ یہ وسیع تر نمائش و سیل میں برائڈل ، سولی ٹائر ، روزمرہ کے کلکشن ، کسی خاص تقریب کے لیے نیکلس ، مردوں کی جویلری اور پلاٹینم جویلری کی مہدی پٹنم کے اسٹور پر 5 تا 10 جنوری 2022 منعقد ہوگا ۔ یہ بات مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس اسٹور کے سربراہ مسٹر رمیز نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے ’ ون انڈیا ون گولڈ ریٹ ‘ مہم شروع کی تھی جس کے تحت ہندوستان بھر میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے تمام اسٹورس میں گاہکوں کو سونے کی بہترین قیمت کی پیشکش کی گئی ۔ ڈائمنڈ کی تمام جویلری آئی جی آئی سے مصدقہ ہے اور اس کے علاوہ اس میں ویلیو ایڈیڈ خدمات جیسے بائی بیک گیارنٹی اور تاحیات لازمی مینٹیننس اور ایک سال کے لیے لازمی انشورنس بھی شامل ہے ۔۔