مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے بعنوان #Show TheWay برائیڈس آف انڈیا 2023 ترانے کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس جو کہ ملک میں سب سے بڑی گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ریٹیل چینس میں سے ایک ہے ۔ اس نے اپنی مشہور برائیڈس آف انڈیا مہم کے 10 ویں ایڈیشن کا آغاز کیا ہے ۔ خصوصی ترانہ بعنوان #Show TheWay کے ساتھ اس پر اس کے سلیبریٹی برانڈ ایمبسیڈرس عالیہ بھٹ اور انیل کپور دلہنوں کے ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں حصہ لیے ہیں ۔ دی برائیڈس آف انڈیا 2023 عنوان کے ترانے میں 3 منٹ کے مختصر ویڈیو میں شاندار جھلکیاں پیش خدمت ہیں ۔ اس کے اسکرپٹ رائٹر اور لیریکسٹ جوہی چترویدی ہیں اور اس کو ہونہار میوزک ڈائرکٹر کنگ شک چکراورتی نے تیار کیا ہے ۔ ترانے کی میوزک ویڈیو کو بالی ووڈ ڈائرکٹر کوکی گلاٹی نے ہدایت دی ہے ۔ تخلیقی ایجنسی ریڈی فیوژن نے اس مہم کو کانسیچولائزڈ کیا ہے ۔ جناب ایم پی احمد ، چیرمین ، مالا بار گروپ نے اس مہم کے جدید ایڈیشن کے موقع کے لیے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔۔