مالدووا میں کورونا متاثرین کی تعداد552پہنچی

   

تیراسپول ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جمہوریہ مالدووا کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں 10 نئے کیسز آنے سے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 552 ہوگئی ہے ۔ رسپانس سینٹر نے کہاکہ ہلاک شدگان کی تعداد 24 ہے اور مجموعی 126 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کو ایک وبا قرار دے دیا تھا ۔ عالمی ادارۂ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 3517000 سے زائد کیسز دنیا بھر میں سامنے آئے ہیں اور 243000 سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔