مالدووا کے وزیر تعلیم کورونا سے متاثر

   

چسیناؤ:مشرقی یوروپی مالدووا کے وزیر تعلیم ایگور شاروف کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔مسٹر شاروف نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ‘‘میں کورونا وائرس سے متاثر ہوں۔ میں ڈاکٹروں کا شکر گزار ہوں۔میرا علاج چل رہا ہے اور امید ہے کہ میں جلد ہی اپنے کام پر واپس آجاؤں گا’’۔مالدووا میں اب تک کووڈ۔ 19 کے 107364 معاملے سامنے آئے ہیں اور 2304 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوئی ہے ۔