نئی دہلی ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی نے آج کہا ہے کہ ہفتہ سے شروع ہونے والے ان کے دورہ مالدیپ اور سری لنکا اہم ترین ہیں ۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر پالیسی کو فروغ دینے کیلئے وہ ان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔ وزیراعظم مودی سب سے پہلے مالدیپ کا دورہ کریں گے اور بعد ازاں وہ اتوار کو سری لنکا جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ اور سری لنکا کے دورہ سے تعلقات مضبوط ہوں گے ۔
