کوچی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وباء کے باعث مالدیپ میں پھنسے ہوئے 580 ہندوستانی بحریہ کے جہاز کے ذریعہ آج دن میں 11.30 بجے کوچی کی بندرگاہ پہونچے ۔ آپریشن سمدرا سیتو کے تحت ہندوستانی بحریہ کے جہاز ائی این ایس جلشوا کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کو اپنے وطن لایا گیا ۔ مالدیپ میں پھنسے میں ان ہندوستانیوں میں 568 کا تعلق کیرالا سے ہے جبکہ 15 کا تعلق ٹاملناڈو سے بتایا گیا ہے کہ 3 تلنگانہ کے رہنے والے ہیں جبکہ دو کا تعلق لکشادیپ سے ہے ۔ وندھے بھارت مشن کے حصہ کے طور پر ہندوستانی بحریہ کی جانب سے بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس لانے کیلئے ان جہازوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ تیسرا جہاز تھا جس کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کو لایا گیا ۔ قبل ازیں /10 مئی کو بھی 698 ہندوستانیوں کو مالدیپ سے لایا گیا تھا ۔ حکومت ہند کی جانب سے بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو فلائیٹس کے ذریعہ بھی واپس لایا جارہا ہے ۔ پہلے مرحلہ کے تحت بڑی تعداد میں ہندوستانیوں کو خلیجی اور دیگر ممالک سے لایا گیا۔
بنگلہ دیش میں پھنسے 169 ہندوستانیوں کی آج کولکتہ آمد
نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے 169 ہندوستانی کل وندے بھارت مشن کے تحت ایرانڈیا کے طیارہ سے کولکتہ پہونچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ڈھاکہ سے کولکتہ کیلئے پہلی پرواز ہوگی جس میں 73 طالبعلم ، 16 بزرگ اور 45 سیاحوں کے علاوہ 16 میڈیکل ایمرجنسی کے لوگ شامل ہیں ۔