مالے ۔مالدیپ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس متاثرین کے 170 معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کل متاثرین کی تعداد 6,000 کو پار کرکے 6,079 ہوگئی ہے ۔مقامی میڈیا نے چہارشنبہ کو مالدیپ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا متاثرین کے 170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،جس میں سے 118 معاملے زیادہ آبادی کے تناسب والے مالے علاقے میں سامنے آئے ہیں۔نئے معاملوں میں سے 139 مالدیپ کے شہری ہیں جبکہ 31 غیر ملکی شہری ہیں۔مالدیپ کے 18 جزائر اور 12 ریزارٹ میں اب کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد بڑھکر 2401 ہوگئی ہے ۔