مالدیپ نے 7 افریقی ملکوں کے مسافروں پر پابندی لگادی

   

مالے۔ عالمی وباء کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کیباعث مالدیپ نے7 افریقی ملکوں کے مسافروں پر پابندی لگادی۔ مالدیپ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے خدشات پر آج سے 7 افریقی ملکوں سے آنے والوں پر پابندی لگارہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، زمبابوے سمیت 7 ممالک کے مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں میں7 افریقی ملکوں سے آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ سے سامنے آے والی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پریشانی کی بات یہ ہے کہ نئی قسم میں مجموعی طور پر 50 جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ اس کی نسبت کچھ عرصہ قبل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم میں صرف 2 جینیاتی تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، آسٹریا اور یورپی یونین نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں لگادیں جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے بھی سفری پابندیاں عائد کر دیں۔