٭ مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب کو منی لانڈرنگ میں خاطی پانے کے بعد 20 سال کی جیل کی سزاء سنائی گئی ہے۔ سابق صدر عبداللہ یمین کے اقتدار میں انہوں نے کئی دھاندلیاں کی ہیں۔ ان کو سزاء سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ان پر رشوت خوری اور بغیر لائسنس کے ہتھیار رکھنے کے الزامات بھی ہیں۔ ججس نے کہا کہ ہم نے ان کی سزاء میں ایک سال کی کمی ہے کیونکہ انہوں نے ان ہی الزامات پر سابق میں بھی سزاء پائی ہے۔
