مالز میں نماز گاہوں کو کھولنے کا اعلان

,

   

دبئی۔متحدہ عرب امارات میں شاپنگ مالزاور دفتری ٹاورز میں نماز کے لیے مخصوص ہال دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔میڈیا کے مطابق امارات کی ریاستوں میں پیر 20 جولائی سے نمازیوں کے لیے شاپنگ مالز اور دیگر دفتری ٹاورز کے ہال اور مخصوص کمرے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ صفوں میں مناسب فاصلے کے بعد یہ گنجائش 30 فیصد نمازیوں کے لیے ہو گی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلیے مناسب اقدامات کے بعد یہ نرمی کی جا رہی ہے۔امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نیکہا ہے کہ عبادت گزاروں کودو میٹر کا جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے، انہیں نماز سے پہلے اور اس کے بعد جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔آپس میں مصافحہ کرنے سے بھی ہر صورت میں پرہیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ نماز کے لیے مخصوص جگہوں پر داخل ہونے سے قبل ماسک لگانا اور ہاتھوں کو صاف رکھنا ضروری ہے۔