چانگ زو (چین): نوجوان ہندوستانی شٹلر مالویکا بنسود نے اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو یہاں چائنا اوپن میں اعلیٰ درجہ کی کرسٹی گلمور کے خلاف سخت جدوجہد سے فتح حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے سوپر1000 کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ 43 ویں مقام کی حامل مالویکا نے خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف میں اسکاٹ لینڈ کی دو بارکامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والی اور دنیا کی25 ویں نمبرکی کھلاڑی کو 21-17 19-21 21-16 سے شکست دی لیکن انہیں کامیابی کیلئے ایک گھنٹہ پانچ منٹ تک سخت محنت کرنی پڑی ۔ مالویکا نے میچ کے بعد کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب میں کسی سوپر1000 ٹورنمنٹ کا کوارٹر فائنل کھیلوں گی تو یہ ایک خواب پورا ہونا کے مانند ہے اور میری زندگی کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔