مالکین عمارتوں کو بڑے تاجروں سے 3 ماہ کا کرایہ معاف کرنے کا مکتوب

   

ملک میں اسٹاربکس ، میک ڈونالڈس ، ڈومینوس پیزا کے کئی آوٹ لیٹس
حیدرآباد۔7اپریل(سیاست نیوز) دنیا کی معروف کافی شاپ اور متمول طبقہ کی اولین پسند تصور کی جانے والی Starbucks نے اپنے مالکین جائیداد کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تین ماہ کے کرایہ کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔اسٹار بکس کے ہندستان میں جملہ 185 آؤٹ لیٹس ہیں اور ان آؤٹ لیٹس کے مالکین کو اسٹار بکس نے مکتوب روانہ کرتے ہوئے تین ماہ کا کرایہ ادا کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ وہ ان مشکل حالات میں کمپنی کے آؤٹ لیٹس کے کرایوں کو معاف کریں اور حالات کے معمول پر آنے کے بعد کمپنی کی جانب سے معمول کے مطابق کرایہ کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کئی سرکردہ ریستوران کی جانب سے اپنے جائیداد مالکین اور مالس کے مالکین کو مکتوبات روانہ کرتے ہوئے تین ماہ کے کرایوں کو معاف کرنے کی درخواست کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ان ریستوران میں میک ڈونالڈس اور ڈومینوس پیزا کے علاوہ کئی دیگر شامل ہیں جو کہ اپنے آؤٹ لیٹس کے کرایہ اداکرنے سے معذرت کرچکے ہیں اور اپنے مالکین جائیداد کو مکتوبات روانہ کرچکے ہیں لیکن اب جبکہ اسٹار بکس کی جانب سے مکتوب روانہ کیا گیا ہے تو اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کاروربا ر کی کیا صورتحال ہوچکی ہے۔ تارا اسٹابکس انڈیا کی جانب سے تمام 185اسٹورس کے مالکین جائیداد کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے خواہش کی ہے کہ وہ رتین ماہ کا کرایہ معاف کردیں کیونکہ کمپنی اب ان کرایوں کو ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہے کیونکہ دنیا کے بیشتر تمام ممالک لاک ڈاؤن کی صورتحال سے گذر رہے ہیں اور ہندستان میں بھی لاک ڈاؤن کے سبب حالات انتہائی نا گفتہ بہ ہوچکے ہیں۔کمپنی نے مالکین جائیداد کو روانہ کردہ مکتوبات میں واضح طور پر کہا کہ کمپنی کسی بھی صورت میں کرایہ ادار کرنے کی صورت میں نہیں ہے ۔