حیدرآباد : مکان مالک کو دھوکہ دیتے ہوئے لاکھوں روپئے رقم کا سرقہ کرنے والے ایک خادم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 34 سالہ ایم ششی کرن ساکن کے بی ایچ بی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 6 لاکھ 75 ہزار روپئے رقم کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے کارروائی میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اس سارق خادم کو گرفتار کرلیا ۔ ششی کرن کوکٹ پلی کے ایک ضعیف شخص کے یہاں بہ حیثیت خادم کام کرتا تھا ۔ موہن راؤ نامی شہری جن کی عمر 75 سال ہے اس نے ایک ایجنسی کے ذریعہ جو گھریلو ملازمین اور خادم و خادمہ کو فراہم کرنے کا کام کرتی ہے موہن راؤ کے مکان پہنچا تھا ۔ مارچ کی 28 تاریخ کو اس نے 6 لاکھ 75 ہزار روپئے رقم کا سرقہ کیا ۔ 10 دن قبل سے اس نے ضعیف شخص پر نظر رکھی ۔ ایک دن ضعیف شخص نے رشتہ دار کو الماری سے 50 ہزار روپئے دیئے تھے اور اس نے الماری پر نظر ڈالی تو لاکھوں روپئے نظر آئے اور اس نے اس رقم کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور رقم کو ضبط کرلیا ہے ۔