مالک کو دھوکہ دینے والا ملازم گرفتار ، مسروقہ رقم ضبط

   

حیدرآباد۔ جوبلی ہلز پولیس نے مالک کو دھوکہ دینے والے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 13,76,850 روپئے مالیتی اشیاء اور نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 32 سالہ سائی کرن ساکن رحمت نگرکارمیکا نگر کو گرفتار کرلیا جو مغربی گوداوری کا متوطن بتایا گیا ہے۔ سائی کرن سواریہ پائپس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں ملازمت کرتا تھا اس کمپنی کے ایم ڈی سمیت اگروال اس پر بھروسہ کرتا تھا اور بینک میں رقم جمع کرنا اس کی ذمہ داری تھی۔ 3 اگسٹ کو اگروال نے 15,13,760 روپئے رقم سائی کرن کے حوالے کی اور ایک ملازم دیانند کو اس کے ساتھ روانہ کیا لیکن کرن نے راستہ میں ہی دیانند کو چھوڑ دیا اور رقم لے کر راہ فرار اختیار کی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد سائی کرن کو گرفتار کرلیا۔