حیدرآباد: مالک کی بی ایم ڈبلیو کار کا سرقہ کرنے والے ایک ڈرائیو کو پولیس بنجارہ ہلز نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گنٹپا نامی کار ڈرائیور کو مشہور صنعت کار منجو شری پالیمرس کے مینجنگ ڈائرکٹر مدھو سدن نے مذکورہ ڈرائیور کو سال 2019 ء میں ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت دی تھی ۔ جاریہ ماہ 23 کو مدھو سدن کے مکان میں کسی بھی شخص کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کار ڈرائیور گنٹپا نے بی ایم ڈبلیو کار کے ساتھ فرار ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کی گئی تھی اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔ پولیس نے کار ڈرائیور کے موبائیل فون کی مدد سے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ بی ایم ڈبلیو کار کو کرشنا نگر باورچی ہوٹل کے قریب سے برآمد کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔