مالیاتی سال 2020 میں ملازمتوں میں کمی: ایس بی آئی

   

ممبئی : ایس بی آئی کے ایک تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی سال 2019-20 میں ہندوستان میں کم اجرتوں والے شعبہ میں ملازمتوں کی تعداد 15.8 لاکھ کی کمی ہوگی ۔ پراویڈنٹ فنڈ ڈاٹا کے مطابق ملک میں 89.7 لاکھ نئے ملازم بھرتی ہوئے ہیں۔ یہ بھی شواہد ملے ہیں کہ لوگ روزگار کیلئے ایک سے دوسرے شہر کو منتقل ہو رہے ہیں اور آسام ‘ اوڈیشہ ‘ بہار اور اترپردیش جیسی ریاستوں کو کم رقومات روانہ کر رہے ہیں۔