ماسکو ۔ افریقی ملک مالی کے بونی گاؤں میں مالی سیکیورٹی فورسز کی متعدد چوکیوں پر بیک وقت ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 6 فوجی ہلاک اور ایک سے زائد زخمی ہوگئے ۔ یہ جانکاری فوج نے دی ہے ۔دیگر ایک واقعہ میں جمعہ کے روز شمالی گاؤ علاقے کے اچاگڑا گاؤں کے قریب فارورڈ آپریٹنگ بیس سے ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری کار ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 امن فوجی زخمی ہوگئے ۔ ان میں بیشتر جرمن فوجی ہیں۔