مالیگاؤں دھماکہ معاملہ: تمام باعزت بری کئے گئے ملزمین کو نوٹس جاری کیا چھ ہفتوں میں جواب داخل کرنے کاحکم

   

ممبئی،18 ستمبر (یو این آئی ) ممبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں مہاراشٹرا کے پاورلوم شہر میں ،2008 میں ہوئے بم دھماکہ معاملے میں بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت سمیت خصوصی این آئی اے عدالت کی جانب سے باعزت بری کئے گئے تمام سات ملزمین کے نام نوٹس جاری کیا ہے ، اور انھیں چھ ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی این آئی اے کو بھی نوٹس بھیجا ہے۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے چھ متاثرین کے اہل خانہ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل داخل کی تھی ۔ یہ سماعت چیف جسٹس چندر شیکھر اور جسٹس گوتم انکھڈ کے روبرو عمل میں آئی اور اب یہ معاملہ چھ ہفتوں کے بعد دوبارہ سماعت کیلئے آئے گا۔