پونے ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مالیگاؤں دھماکہ کیس 2008 ء کے ملزم سمیر کلکرنی کو ضلع پونے میں واقع اس کی رہائش گاہ پر مسلح پولیس گارڈ فراہم کیا گیا ۔ کلکرنی اس وقت ضمانت پر باہر ہے اور اس نے حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔ تاہم حال ہی میں لکھنو میں سابق ہندو مہا سبھا کے لیڈر کملیش تیواری کی ہلاکت کے بعد اب سمیر کلکرنی کو پولیس سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔
حکومت کی علط پالیسیوں سے کشمیر کی صورتحال مزید ابتر: چودھری
ساہرگڑھی۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں کانگریس قائد ادھیر چودھری نے غلط پالیسیوں کیلئے نریندر مودی کی زیر قیادت مرکز کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں جموں و کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی ح کومت وادی کی حقیقی صورتحال کو چھپانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔