مالیگاؤں کیس: پرگیہ ٹھاکر عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لوک سبھا ایم پی اور مالیگاؤں دھماکہ کیس کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی اسپیشل عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اویناش رسل نے کہا کہ پرگیہ سنگھ کے وکیل نے ممبئی کورٹ سے اپیل کی تھی کہ پرگیہ سنگھ کو صحت کی صورتحال کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے چونکہ ممبئی ہائیکورٹ کے اسپیشل جج وی ایس پڈاکر غیرحاضر تھے ، اس لئے انچارج عدالت نے اجازت دیتے ہوئے پیر کو دوبارہ سماعت مقرر کی۔ پرگیہ ٹھاکرے اور 6 دوسرے افراد کو اس دھماکہ کیس کے سلسلے میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت الزامات کا سامنا ہے اور عدالت نے تمام ملزمین سے اپیل کی تھی کہ وہ ہفتہ میں ایک دفعہ ضرور حاضر عدالت رہیں، سوائے کوئی صحت کے مسئلہ کو جس کے لئے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔