مالیگاؤں کیس : کرنل پروہت کے اقدام پر متاثرین کی شدید ناراضگی

   

ممبئی ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مالیگاؤں میں 2008ء بم دھماکہ کے معاملے میں آج متاثرین نے اس کیس کے اہم ملزم کرنل پروہت کی جانب سے سے عدالت میں داخل کردہ خفیہ دستاویزات کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور این آئی اے عدالت کے جج سے یہ دستاویزات مہیا کرائے جانے کی گزارش کی ہے۔