مالی اختلافات پر جھگڑا، زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد : 8 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے چیتنیاپوری علاقے میں ہفتہ کی شام مالی اختلاف پر ایک شخص کی مبینہ طور پر ہلاکت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول 27 سالہ وائی یادگیری عرف ارجن نے چند سال قبل ستیش نامی شخص سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کا قرض لیا تھا جو واپس نہیں کیا۔ ہفتہ کو ستیش اور اس کے دو ساتھیوں نے یادگیری کو چیتنیاپوری میٹرو اسٹیشن کے قریب طلب کیا تاکہ معاملہ طے کیا جائے۔ جہاں دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ ستیش اور دیگر نے یادگیری پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔ ب