مالی: انتہاپسندوں سے نمٹنے کیلئے روسی کرائے کے قاتل طلب

   

بماکو ۔ مالی کی حکومت نے فرانسیسی فوجیوں کی تعداد کم کیے جانے کے فیصلے کے بعد ملک کے شمالی علاقوں میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے روس کی نجی سیکورٹی کمپنی واگنر گروپ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی۔ واگنر گروپ کو روسی کرائے کے قاتل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ مالی میں انتہا پسندوں کی سرکوبی کے لیے فرانس نے 2013ء میں وہاں اپنا ایک فوجی مشن تعینات کیا تھا،تاہم یہ مشن اپنے مطلوبہ اہداف حاصل نہ کر سکا۔