گریٹر نوئیڈا: پاکستانی خاتون سیما حیدر اور سچن مینا کو مالی بحران کا سامنا کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد فلم پروڈیوسرامیت جانی نے انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔امیت جانی نے ان دونوں کو ممبئی میں بننے والی اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، تاکہ وہ کام کرکے اپنی روزی کما سکیں۔ امیت جانی ادے پورکے درزی کنہیا لال ساہو کے قتل پر فلم بنا رہے ہیں۔میرٹھ کے امیت جانی نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر ہندوستان آنے والی سیما حیدرکو اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ شروع میں وہ سیما حیدرکے خلاف تھے لیکن جب معلوم ہوا کہ وہ اور سچن کو مالی مسائل کا سامنا ہے تو اس نے ان کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ لوگ پاکستان میں انجو (ہندوستانی خاتون) کی مددکے لیے ہاتھ بڑھا رہے ہیں، جب کہ سچن اور سیما حیدر نے کہا ہے کہ وہ پولیس کی تفتیش کی وجہ سے کام پر نہیں جا پا رہے ہیں۔ سیما اور سچن کی روزی روٹی کا مسئلہ ہے، جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، یوپی کی نونرمان سینا کے صدر امیت جانی نے سیما ۔ سچن کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ انہیں ان کے فلم پروڈکشن ہاؤس جانی فائر فاکس میں اداکاری کی پیشکش ہوئی ہے۔امیت جانی نے حال ہی میں ممبئی میں ایک فلم پروڈکشن ہاؤس قائم کیا ہے اور وہ ادے پور میں درزی کنہیا لال ساہو کے قتل پر اے ٹیلر مرڈر اسٹوری کے نام سے فلم بنا رہے ہیں۔ فلم نومبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ امیت جانی نے سیما سچن کو پیشکش کی کہ اگر وہ ان کی پروڈکشن میں کام کریں تو وہ انہیں لاکھوں روپے دے سکتے ہیں، تاکہ وہ اپنی زندگی گزار سکیں۔
