مالی تنگدستی سے ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے بتایا کہ 22 سالہ بالراج نے صنعت نگر کے علاقہ میں ٹرین کے آگے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق بالراج پیشہ سے الیکٹریشن تھا جو پٹن چیرو علاقہ میں رہتا تھا ۔ 2 سال قبل اس کی شادی سرلیتا نامی لڑکی سے ہوئی تھی اور اس شخص کی بیوی حاملہ تھی اور خاتون مائیکے گئی ہوئی تھی ۔ اس دوران شدید مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ اس الیکٹریشن نے خودکشی کرلی ۔