حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ آصف نے خودکشی کرلی ۔ آصف مولاعلی علاقہ کا ساکن تھا جو بیدر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ آصف پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ گذشتہ روز بیوی کو مائیکے روانہ کرنے کے بعد آصف نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور اس سے قبل اپنے ہاتھ کو کاٹ لیا تھا ۔ آصف 10 سال قبل بیدر سے حیدرآباد آیا تھا اور 4 سال قبل اس نے پہلی شادی کی تھی اور بیوی کو چھوڑ دیا تھا 7 ماہ قبل دوسری شادی کرنے کے بعد وہ مولا علی علاقہ میں زندگی بسر کر رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آصف مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ع