مالی تنگدستی میں نوجوان کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب 18 سالہ سمیر جو چیوڑلہ علاقہ کے ساکن مہتااب کا بیٹا پیشہ سے کسان تھا جو گذشتہ چند روز سے کافی پریشان تھا۔ سمیر کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ کل رات اس نے اقدام خودکشی کیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس چیوڑلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔