حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر تین ا فراد نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 48 سالہ ناگیشور شرما جو پیشہ کے اعتبار سے خانگی اسکول کا ٹیچر ایل بی نگر کا ساکن پولیس نے کل ایل بی نگر علاقہ سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا جو مسخ شدہ حالت میں تھی ۔ پولیس کا خیال ہے کہ شرما نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ شرما کی بیوی مالی پریشانیوں کے سبب بچوں کو لیکر گھر چھوڑ کر چلے گئی تھی اور کیٹرنگ میں کام کرتے ہوئے زندگی بسر کر رہی تھی ۔ شرما مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی ہوگی ۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ گوپال جو چادر گھاٹ علاقہ میں رہتاتھا پیشہ سے میٹرو ورکر بتایا گیا ہے ۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل پر پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 32 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے سینٹرنگ کا مزدور تھا ۔ گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے معاشی مجبوری سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔