مالی: حملے میں 10 فوجیوں کی موت

   

بماکو : شمالی مالی کے بوریم میں مالی کی مسلح افواج کے ایک کیمپ پر ایک گاڑی بم حملے میں مالی کے دس فوجی ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے ۔فوج نے منگل کو یہ اطلاع دی۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے 46 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی 20 پک اپ کو تباہ کر دیا۔ شمالی مالی کے گاؤ علاقے میں جمعرات کے روز کشتی ‘ٹامبوکٹو’ کے مسافروں اور مالی کی مسلح افواج کے ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنانے والے دو دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے ۔مالی 2012 سے سلامتی، سیاسی اور اقتصادی سطح پر ایک گہرے کثیر جہتی بحران میں گھرا ہوا ہے ۔ مغربی افریقی ملک میں آزادی کی شورش، جہادی دراندازی اور بین فرقہ وارانہ تشدد نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کیا ہے ۔
ناسا کے خلاباز روبیو نے آئی ایس ایس پر سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ قائم کیا
لاس اینجلس: امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا کے خلاباز فرینک روبیو نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر سب سے طویل سفر کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔روبیو نے پیر کو خلاء میں مسلسل 355 دن کے واحد خلائی پرواز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جو 30 مارچ 2022 کو ناسا کے خلاباز مارک ونڈے ہئی نے قائم کیا تھا۔ناسا نے کہا کہ روبیو کے 27 ستمبر کوخلا میں 371 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آنے کی امید ہے ۔ ایجنسی نے کہا کہ ستمبر 2022 میں آئی ایس ایس پر پہنچنے کے بعد سے ، روبیو نے روبوٹکس، خلائی طبیعیات اور حیاتیات کے متعدد تجربات پر کام کیا ہے اورانہوں نے تین اسپیس واک میں حصہ لیا ہے ۔