نئی دہلی ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر آر بی آئی شکتی کانت داس نے جمعرات کو کہا کہ آر بی آئی کا بڑھتے مالیاتی خسارہ کی پابجائی کیلئے رقمی تعاون کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک فقرہ کے تحت استفادہ کرچکی ہے جو مالی خسارہ میں نرمی کیلئے 50 اساسی پوائنٹس فراہم کرتا ہے۔ اس لئے آر بی آئی کا حکومت کے مالی خسارہ کی پابجائی کا کوئی منصوبہ نہیں ۔