مالی سے جرمن فوجیوں کی واپسی

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمنی کے 12زخمی فوجیوں کو افریقی ملک مالی سے ہنگامی طور پر واپس اپنے ملک پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ جرمن فوجی اس مغربی افریقی ملک میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ان فوجیوں کا انخلا ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کیا گیا ہے۔ جرمن وزارت دفاع کے مطابق زخمی فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مالی میں جرمن فوجیوں پر ہونے والا یہ اب تک کا بدترین حملہ تھا ۔ اس ملک میں تقریبا 900جرمن فوجی اقوام متحدہ کے استحکام مشن کے تحت تعینات ہیں۔