مالی موقف پر وائٹ پیپر کی اجرائی کا فیصلہ مضحکہ خیز کانگریس حکومت کا اصل کھیل اب شروع ہوا ہے: کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس حکومت کا اصل کھیل اب شروع ہوا ہے۔ ریاست کے مالیاتی موقف کا جائزہ لئے بغیر کانگریس نے کبھی پورے نہ ہونے والے وعدے کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کیا ہے۔ مالیاتی موقف پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔ بی آر ایس نے ہر سال اسمبلی میں کاگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ریاست کے مالی موقف قرض،آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات اڈیٹ کے ساتھ پیش کی ہیں۔ اسپیکر عہدے کے لئے پرساد کمار کے نام کی تائید کرتے ہوئے سابق وزیر کے ٹی آر نے پرچہ نامزدگی پر دستخط کی ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ہم گزشتہ 10 سال تک اقتدار میں تھے۔ چاہے تو کانگریس سے زیادہ بہتر وعدے عوام سے کرسکتے تھے۔ تاہم ہم ریاست کے مالیاتی موقف سے پوری طرح واقف تھے اور عوام سے جھوٹے اور کبھی پورے نہ ہونے والے وعدے کرتے ہوئے دھوکہ دینا نہیں چاہتے تھے، لیکن کانگریس پارٹی نے وعدے کرنے سے قبل ریاست کے مالیاتی موقف کا جائزہ نہیں لیا۔ عوامی برہمی سے بچنے کے لئے مالیاتی موقف پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کررہی ہے۔ اس معاملے میں کانگریس حکومت پوری طرح آزاد ہے۔ ریاست کے عوام نے کانگریس کے وعدوں پر بھروسہ کیا ہے۔ اب دیکھنا کانگریس حکومت وعدوں کو کیسے نبھاتی ہے۔ راہول گاندھی نے کانگریس کو اقتدار حاصل ہوتے ہی کسانوں کے قرضہ جات فوری معاف کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی تک کسانوں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے گئے۔ ساتھ ہی فیتو بندھو 15 ہزار روپے جاری کرنے اور قول پر کاشت کاری کرنے والے کسانوں کو ریتو بندھو اسکیم سے فائدہ پہنچانے اور زرعی مزدور کو بھی 12 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ دھان پر 500 روپے بونس دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ ن