بماکو۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک، مالی کے موپتی علاقے کے ایک گاؤں پر ہونے والے ایک حملے میں کم سے کم 37 افراد جاں بحق ہوگئے ۔مقامی حکام کے مطابق، کولوگون گاؤں میں منگل کو مقامی وقت کے مطابق 5 بجے ، حملہ آوروں نے دیہی لوگوں کے کئی مکانات کو جلا دیا۔ حملہ آور روایتی شکاری بتائے جارہے ہیں ۔حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے ۔گزشتہ سال ڈوگون شکاری اور اور اکثریتی نومادک فلانسلی گروہوں کے درمیان تشدد میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ مالی میں، زمین پر قبضے اور پانی کے متعلق ان نسلی گروہوں کے درمیان عام طور پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔