مالی : مالی کے وسطی حصّے میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل تومینیان کے گاوں جانکوئین میں ایک شادی کی تقریب پر دھاوا بول کر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔واقعہ میں کم از کم 10 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ “3 ملکی سرحد” کے نام سے پہچانے جانے والے برکینا فاسو، مالی اور نائجر کے سرحدی علاقے حالیہ سالوں میں القاعدہ گروپوں اور داعش کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔