بماکو، 20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالی میں شمال مشرقی گاو علاقے میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے میں تقریبا 30 فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مالی کے فوجی کمان نے یہ اطلاع دی۔ فوج نے اپنے فیس بک صفحہ پر جاری بیان میں کہا کہ جمعرات کو گاو کے فوجی کیمپ پر حملہ ہوا۔ حملے میں 30 فوجیوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔مالی میں 2012 سے صورتحال مستحکم ہے ۔ ملک کے شمالی حصے کی بڑی ریاستوں پر تواریگ دہشت گردوں کے قبضے کے بعد کشیدگی اور زیادہ بڑھ گئی ہے ۔
لندن ہائی کمیشن کی جانب سے ہندوستانیوں کی مدد
لندن ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں واقع انڈین ہائی کمیشن برطانیہ میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کیلئے رہائش کا انتظام کررہا ہے۔ کوروناوائرس کے سبب برطانیہ اور یوروپ سے ہندوستان آنے پر پابندی کے بعد مذکورہ ہندوستانی شہری وہیں پھنسے ہوئے ہیں جس کیلئے ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایک ای ۔ میل سسٹم قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تمام تفصیلات متعلقہ افسران کو بتاسکیں۔