مالی میں دہشت گردانہ حملے میں 31افراد ہلاک

   

بماکو: مالی میں ایک بس پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ حملہ مالی کے مشرقی شہر بندیاگارا سے کچھ ہی فاصلے پر کیا گیا۔مالی کی صورتحال 2012 میں اس وقت غیر مستحکم ہو گئی تھی جب تواریگ کے دہشت گردوں نے ملک کے شمالی حصے میں وسیع علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔