باماکو۔ مغربی افریقی ملک مالی میں ہزاروں افراد ملکی صدر ابراہیم بوبکر کیتا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ دارالحکومت باماکو میں اپوزیشن کی کال پر جمع ہونے والے مظاہرین کی جانب سے صدر کیتا کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مالی میں دو ہفتے قبل بھی اسی طرح کے مظاہرے ہوئے تھے۔ مظاہرین ملک میں جاری تشدد اور سست اصلاحات کے خلاف عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کی اس نئی مہم کی سربراہی قدامت پسند مذہبی رہنما امام محمد ڈیکو کر رہے ہیں۔