مالی میں عسکری حملے، 64 ہلاک، 15 فوجی شامل

   

مالی : شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں کے حملوں میں 15 فوجیوں سمیت 64 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسلامی عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ اور ایک کشتی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے، جس کشتی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا وہ ٹمبکٹو شہر اور بامبا میں فوجی کیمپ کے قریب واقع تھی۔حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔حکومت نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔