مالی میں فرانس کا مشترکہ فوجی مشن عبوری طور پر معطل

   

Ferty9 Clinic

بماکو: مالی میں تعینات فرانسیسی دستوں نے میزبان ملک کے ساتھ مشترکہ عسکری آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔ پیرس میں فرانسیسی وزارت دفاع نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ قدم مالی میں حالیہ فوجی بغاوت کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ مالی میں سویلین حکومت کی واپسی کے لیے افریقی یونین کے مطالبات پورے ہونے تک تمام عسکری اور مشاورتی مشن معطل رہیں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر وہاں مسلم انتہا پسندی کا فروغ دیکھا گیا، تو وہ تمام فرانسیسی دستے واپس بلا لیں گے۔ اس مغربی افریقی ملک میں پانچ ہزار سے زائد فرانسیسی فوجی تعینات ہیں، جو وہاں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل ہیں۔