مالی میں فوجی آپریشن ،200 جنگجو ہلاک

   

باکو : مالی کی مسلح افواج کے مطابق ملک کے وسط میں ایک آپریشن میں دو سو سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے یہ آپریشن مْورا نامی ایک گاؤں اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں 23 اور 31 مارچ کے درمیانی عرصے میں کیا۔ 50سے زائد افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ مالی میں حالیہ ہفتوں میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس خبردار کر چکے ہیں کہ انسداد دہشت گردی کی ان کوششوں کے شہری آبادی کے لیے تباہ کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔