برلن: جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شورش زدہ افریقی ملک مالی میں فوجی مشن ختم نہیں کیا جائے گا۔ کرسٹینا لامبریشٹ نے کہا کہ مالی میںروسی کرائے کے قاتل تعینات کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ مالی میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت نے حال ہی میں تسلیم کیا تھا کہ ملک میں انتہا پسندی پر کنٹرول کے لیے روسی عسکری تربیت کاروں کو بلوایا گیا ہے۔ اس کمپنی کو وہی ہدف دیا گیا ہے، جو اس سے قبل یورپی یونین کے تربیتی مشن کو سونپا گیا تھا۔