مالی میں مخالف جمہوریت، عناصر کے خلاف پابندی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مالی میں جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کرنے والے کسی بھی شخص یا ادارے پر پابندی عائد کرنے کیلئے ایک خصوصی حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔ ٹرمپ کی جانب سے جاری کئے گئے اس حکمنامہ کا مقصد ان افراد اور اداروں پر لگام لگانا ہے جو مالی میں جمہوری عمل اور اداروں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ملک کے امن، سکیورٹی اور استحکام کیلئے خطرہ پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔