بماکو: مالی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا کے مطابق مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔مسلح افراد کی فائرنگ میں 31 مسافر ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ یہ بس ہفتے میں 2 دن مسافروں کو لے کر مرکزی بازار جاتی ہے۔