مالی ۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک مالی میں جہادیوں کے ایک حملے کے دوران کم از کم 24حکومتی فوجی مارے گئے ہیں۔ حکومتی بیان کے مطابق متعدد فوجی ابھی تک لاپتہ ہیں۔ جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اتوار کو وسطی مالی کے علاقے میں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران مالی میں سرگرم جہادی گروہ حکومتی فورسز کو پے در پے حملوں کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔ چند ماہ کے دوران ایسی کارروائیوں میں سینکڑوں فوجیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ سرکاری افواج کو مغربی ممالک کی مشاورت بھی حاصل ہے۔