مالی میں 3 فرانسیسی سپاہی ہلاک: القاعدہ

,

   


پیرس : القاعدہ سے جڑے گروپ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین نے دعویٰ کیا ہے کہ مالی میں پیر کو جو حملہ کیا گیا، اُس میں 3فرانسیسی سپاہی ہلاک ہوئے۔ جہادی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم نے یہ بات بتائی۔ سپاہی جس گاڑی میں سفر کررہے تھے وہ عصری دھماکو آلہ کی زد میں آگئی۔ ایک علیحدہ واقعہ میں فرانسیسی قصر صدارت سے بتایا گیا کہ ہفتہ کو انٹلی جنس مشن کے دوران 2 سپاہی ہلاک ہوئے۔ مالی اور دیگر چھوٹے بڑے ملکوں میں القاعدہ سے جڑے گروپ ہنوز سرگرم ہیں حالانکہ القاعدہ قیادت لگ بھگ ختم ہوچکی ہے۔