مالی پریشانیوں اور قرض سے پریشان 4 افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے پریشان 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات سعیدآباد افضل گنج جگت گیری گٹہ اورکیشم پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 45 سالہ مہیش جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا ۔ سنگارینی کالونی سعیدآباد میں رہتاتھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 31 سالہ سریکانت جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا بیگم بازار علاقہ کا ساکن تھا کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص پریشانیوں کا شکار تھا ۔ کیشم پیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ گنیش جو پیشہ سے بائیک میکانک تھا کیشم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 45 سالہ راج کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس شخص نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔